• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ کے اسپتال میں داخل مریض میں ڈینگی کی تصدیق

Dengue Virus Confirm In Nawabshah Patient
پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال نوابشاہ میں داخل مریض غلام حیدر میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسکے بعد ٹراما سینٹر میں دس بیڈ پر مشتمل آئسو لیشن وارڈ قائم کر کے متاثرہ مریض کو وہاں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں فوکل پرسن ڈاکٹڑ غلام مصطفی جمالی نے بتایا کہ 2016میں ڈینگی وائرس کا پہلا مریض سامنے آیا ہے۔

دوسری طرف امیر جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ کنور راشد مکرم نے بلدیہ نوابشاہ کی جانب سے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر مچھر مار مہم کو ختم کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت نے خصوصی ہدیات بھی جاری کیں لیکن نہ تو بلدیہ نوابشاہ کی جانب سے کوئی خصوصی اقدامات دیکھنے میں آئے اور نہ ہی سول اسپتال کی کارکردگی قابل ذکر ہے مریض کو سول اسپتال میں داخل کرنے کے بعد آئسولیشن روم بنائے گئے ۔
تازہ ترین