لندن (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّد شان عباس عابدی نے کہا ہے کہ جس ملک کادشمن بھارت جیسا انتہاپسند، بزدل اور مکار ہو اس ریاست کی باگ ڈور پرویز مشرف جیسی نڈر اور دبنگ قیادت کے ہاتھوں میں اچھی لگتی ہے۔ پرویز مشرف کے سوا پاکستان کا کوئی سیاستدان مودی سرکار کو خاموش نہیں کرسکتا۔ پرویز مشرف نے ملک و قوم کیلئے دن رات کام کیا اور ان کے کام کی بنیاد پر پاکستانیوں نے انہیں بیحد احترام دیا جب کہ پاناما فیم حکمرانوں نے اپنے تینوں ادوار میں صرف جھک ماری۔ شریف برادران نے اگر ہم وطنوں کیلئے کوئی کام کیا ہوتا تو یقینا ان کا کام بولتا ،وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ سیّد شان عباس عابدی نے کہا کہ پرویز مشرف نے اچھی نیت، انتھک خدمت اور اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پرعوام کو ڈیلیور کیا۔ پرویز مشرف نے جو گرانقدر قومی خدمات سات برس میں انجام دیں وہ شریف برادران 70برس میں بھی انجام نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے اشتہارات جب کہ اقتدار کیلئے دھاندلی کا سہارا لیا۔ انہوں نے کہا کہ محافظ پاکستان اور معمار پاکستان پرویز مشرف کے بارے میں حکمران غلط باتیں نہ کریں، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔