• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Alert Shrines In Multan
شاہ نورانی مزار پر خودکش دھماکے کے بعد ملتان میں درگاہوں اور مزارات کی سیکورٹی کو مزید ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

ملتان سٹی پولیس آفیسر احسن یونس کے مطابق ضلع بھر میں 15 بڑے مزارات موجود ہیں، جہاں 3 سو سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں جبکہ 70 سے زائد رضا کار بھی معاونت کر رہے ہیں ۔

حضرت بہاؤالدین زکریا رحمت اللہ علیہ ، حضرت شاہ رکن عالم ؒ اور حضرت شاہ شمس سبزواریؒ کی درگاہوں کی پارکنگ کو درگاہ کے احاطے سے باہر کر دیا گیا ہے جبکہ درگاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین