• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ شاہ نورانی، ڈپٹی کمشنر خضدار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل

Khuzdar Deputy Commissioner Forms Team To Investigate Shah Noorani Incident
بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے سانحہ شاہ نورانی کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر خضدار کی سربراہی میں 7 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ۔

محکمہ داخلہ کے مطابق سانحہ شاہ نورانی دھماکہ کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کریں گے جبکہ ٹیم میں ایم آئی ، آئی ایس آئی ، آئی بی ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی کے نمائندے اور تفتیشی آفیسر شامل ہوں گے۔

جے آئی ٹی واقعہ کی تحقیقات کرکے 30 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی ۔
تازہ ترین