ٹھٹھہ+ہنگورجہ +ڈگری (نامہ نگاران ) مرحوم جہانگیر بدر بانی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی تھے تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ۔ پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کے رہنماؤں سینیٹر سسی پلیجو، چیئرمین ضلع کونسل غلام قادر پلیجو، رکن صوبائی اسمبلی سیدہ رخسانہ شاہ، سابق صوبائی وزیر صادق علی میمن، سابق اراکین قومی اسمبلی بابو غلام حسین میمن اور ڈاکٹر واحد سومرو، امتیاز قریشی، پیر رحمانی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔ جنہوں نے ہر دور میں پارٹی کا ساتھ دیا پارٹی کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے انتقال سے پارٹی ایک سچے، مخلص اور وفادار رہنما کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے، ہم ان کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ہنگورجہ ۔ صوبائی رہنما ڈاکٹر راجہ ریاض رند نے کہا ہے کہ پی پی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کی ملک اور قوم کی لئے خدمات صدیون تک یاد رکھی جائینگی وہ اصول پسند سیاستدان تھے۔ ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں ان کے کردار کو یاد رکھا جائیگا۔ پی پی رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر کے انتقال سے سیات کے میدان میں خلا پیدا ہوگیا ہے وہ صدیوں تک پر نہیں ہوسکے۔ڈگری۔پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما جہانگیر بدر72برس کی عمرمیں لاہورمیں انتقال کرگئے۔ان کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی ڈگر ی کے سینئر رہنمااورر کن سندھ اسمبلی ایم پی اے میرحاجی حیات خان تالپور،میرطارق تالپور،مظفرعلی آرائیں،مسلم لیگ ن کے میراعجاز تالپور،ادریس تبسم،جماعت اسلامی کے یاسین گجر،پی ٹی آئی کے کامریڈشمشاد رانا،بابو حنیف آرائیں،عبدالغنی منگی اوردیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہاکہ محروم کی سیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاانہوں نے جمہوریت کی بقاء کے لیے جلیں بھی کاٹی،کوڑے بھی کھائے اور ہمیشہ اپنے نظریات پر قائم رہے۔