گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے گرجاکھ پارک کی تعمیر میں گھپلوں کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دے دیا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل غلام غوث اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اشفاق رسول وڑائچ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ موقع پر پہنچ کر لوگوں کے بیانات ریکارڈ کرے اور اس بارے ڈائریکٹر کو 10روز کے اندر رپورٹ پیش کی جائے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے گرجاکھ کے علاقے میں گندے پانی کے جوہڑ کو ختم کرکے وہاں بچوں کا پارک بنانے کی منظوری دی تھی اور اس منصوبے کیلئے ایک کروڑ 75لاکھ روپے مختص کئے تھے۔