بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ غریب،نادار اور مستحق افراد کی بچیوں کے جہیز فنڈز کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب نے خصوصی اقدامات کئے ہیں، وہ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں زونل جہیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں، اس موقع پر ماہ جولائی، اگست اور ستمبر کے لئے بچیوں کے لئے مجموعی طور پر 30جہیز فنڈز فراہم کرنے کے لئے قرعہ اندازی کی گئی، تقریب میں زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف غلام عباس عباسی، ممبران جہیز کمیٹی ایم پی اے حسینہ ناز، نسرین غوری، فرزانہ طارق، رضیہ گل، کرن انصاری، ثریا پروین، فوزیہ گل، صفیہ سلطان اورعارفہ ناصر موجود تھیں،ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا کہ بچیوں کے جہیز کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے 15ہزار روپے فی کس کے حساب سے دیئے گئے ہیں۔