• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ :خواجہ سرا کو کوڑے مارنے والا 10 رکنی گروہ گرفتار

اسلام آباد( جنگ نیوز) سیالکوٹ میں خواجہ سرا کو کوڑے مارنے اور سوشل میڈیا پر وڈیو پوسٹ کرنے والے 10رکنی گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ایک خواجہ سرا کو کوڑے مارنے ، اسکے سر کو قدموں تلے دبانے اورسوشل میڈیا پر وڈیو پوسٹ کرنے والے مبینہ ملزمان کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں پولیس چیف عابد خان کا کہناتھا کہ5افراد کو تشدد کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 5افرادسے ابھی تفتیش جاری ہے، گینگ کا مبینہ سربراہ( جس کی شناخت ’’ججا‘‘ کےطور پرہوئی )کا پولیس بیان میں  کہنا تھا کہ وہ اس خواجہ سرا کا دوست ہے اور اس نے اسلیے اسے مارا کیوں کہ اس (خواجہ سرا) نے اپنی بری عادات نہیں چھوڑی تھیں جس کی وہ متعدد بار نشاندہی کرچکاتھا۔
تازہ ترین