خیرپور (بیورو رپورٹ ) خیرپور میں تین روڈ حادثات میں ایک بچے سمیت دو افراد جانبحق اور نوجوان و بچہ شدید زخمی ہو گئے پہلا حادثہ کرونڈی کے قریب مہران نیشنل ہائی وے پر ہوا جہاں ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 10سالہ اکر م علی شر موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ غلام مرتضیٰ شر زخمی ہو گیا حادثہ کرنے والا ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت فرار ہو گیا زخمی کو مقامی اسپتال داخل کرادیا گیا جبکہ حادثے کے شکار بچے کرم علی شر کی لاش اس کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ دوسرا حادثہ پکا چانگ کے قریب ہوا جہاں پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محکمے بلدیات کا ملازم عبدالرشید شیخ شدید زخمی ہو گیا جس کو نازک حالت میں نواب شاہ اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا بعدازاں عبدالرشید شیخ کی لاش ان کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ دریں اثناء تیسرا حادثہ راضی ڈیرو لنک روڈ پر ہوا جہاں 8سالہ بچہ جنید احمد سیال ٹریکٹر سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جس کو نازک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔