• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی مسائل کے حل کی یقین دہانی پر کیبل آپریٹرز کااحتجاج مؤخر

  اسلام آباد(نمائندہ جنگ)کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر کیبل آپریٹرز نے اپنا احتجاج موخر کردیا ہے۔کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شنوائی نہ ہوتو کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔خالد آرائیں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی بی اے نے ہمارے موقف کی تائید کی ،3کمپنیوں کی حمایت کےلیے لاکھوں لوگوں کا کاروبار بند کیاجا رہا ہے ،چیرمین پیمراسے درخواست ہے کیبل آپریٹرز کے چولہے بند نہ ہونے دیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈی ٹی ایچ کی پالیسی پیمرا میں 16سال سے موجود ہے ،ڈی ٹی ایچ کی پالیسی میں تیزی لانے کی وجہ کیا ہے؟امید ہے ڈی ٹی ایچ کا معاملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ جمعے تک ہوجائےگا، وزیر خزانہ نے ہماری ہڑتال کا نوٹس لیا ہے جمعہ کو ان سےاس حوالے سے ملاقات متوقع ہے۔ 
تازہ ترین