• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک تباہ کرنے والے مشرف کی واپسی ،سیاستدانوں کیلئے آخری دن ہونا چاہئے، چیئرمین سینیٹ

لاہو ر(ایجنسیاں )چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین پر من وعن عمل نہیں ہورہا ،18ویں  ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش خطرناک ہوگی‘موجودہ جمہوری نظام میں خامیاں موجود ہیں ‘آئین پر عمل نہیں  ہورہا‘ادارے اپنا کام کرتے رہیں اور پارلیمان اپنا فعال کردار ادا کرے تو مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے‘تمام اداروں کو آئین کے تحت کام کرنا چاہیے‘پرویز مشرف نے ملک کو تباہ کیا‘جس دن پر ویز مشرف نے وطن واپس آکر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی تو وہ ہم سب سیا ستدا نو ں کی سیاسی زندگی کا آخری دن ہونا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانگیر بدر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رضا ربانی نے کہا کہ جہانگیر بدر نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا ، ان کی سیاست ہمیشہ آمریت کے خلاف رہی اور وہ آمریت کے خلاف ایک مضبوط آواز تھے‘انہوں نے کہا کہ جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوں گے جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی‘موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کو مزید فعال بنانا چاہیے۔
تازہ ترین