وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ لندن میں منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے طریقہ کار پر تشویش ہے، برطانیہ کے عدالتی نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں، بانی ایم کیو ایم کا معاملہ پاک برطانیہ کے درمیان رکاوٹ ہے۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کےجوڈیشل سسٹم پر سوالات اٹھ رہے ہیں، برطانیہ عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کو لینا نہیں چاہتا،بانی ایم کیو ایم کا معاملہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رکاوٹ ہے، چاہتا ہوں کہ یہ معاملہ طے ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر داخلہ سے عمران فاروق کیس پر تمام شواہد کا تبادلہ کیا، برطانوی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔
چوہدری نثار نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جا ئے گا۔