سکھر (بیورو رپورٹ) جئے سندھ تحریک کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ حبیب جتوئی کی جانب سے سود خوری اور قاتلانہ حملے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔بھوک ہڑتال کیمپ کے موقع پر جست سکھر ڈویژن کے صدر عیدن جاگیرانی، نصیر گوپانگ، صدر الدین ابڑو ودیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ حبیب جتوئی نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹنڈو مستی پولیس سود خور حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ ہم سود خوری کو معاشرے میں ایک بیماری سمجھتے ہیں ہر شخص کو سود خوری کے خلاف آواز بلند کرنی پڑے گی۔ سود خوروں نے کئی لوگوں کی املاک پولیس کی سرپرستی میں خورد کرلی ہیں۔ ملزمان کی سرپرستی کرنے والی ٹنڈو مستی پولیس کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کرتے ہیں۔