کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) یونیو رسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابرنے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی سی پیک کے مغربی اور مشرقی روٹ پر واقع پہلی اور نزدیک ترین یونیورسٹی ہے جس کے فارغ التحصیل گریجویٹس سی پیک کیاقتصادی ومعاشی سرگرمیوں میں کردار اداکرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں اور مستقبل کااثاثہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف تربت کے زیراہتمام سی پیک کی اہمیت اوربلوچستان کے لوگوں پر سی پیک کے معاشی اور سماجی اثرات کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمینار میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹراینڈمیرین سائنسزاوتھل کے پروفیسر اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سید منظور احمد بلوچ اور دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ تربت یونیورسٹی کے طالب علم سی پیک اور بلوچستان کے معاشی اور معاشرتی شعبوںکے علاوہ زندگی کے دیگر شعبوں پرپڑنے والے اثرات کے بارے ریسرچ پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں اور شعبہ اکنامکس میں سی پیک سے متعلق کورس شامل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہےوائس چانسلر نے تربت یونیورسٹی میں قائم تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ادارہ آفس آف ریسرچ انوویژن اینڈکمرشلائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سی پیک جیسے اہم موضوع پر سمینارمیں شرکت کرنے پرماہراقتصادیات پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ اور ددیگر مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے سمینار ، کانفرنس اور ریسرچ ورکشاپ کا انعقادتربت یونیورسٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔