گجرات (نمائندہ جنگ) ڈکیتی و چوری کی 2 وارداتوں میں موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے گئے، سول لائن گجرات کے علاقہ سیشن کورٹ کے قریب سے سلیمان وغیرہ 2 افراد نے خاتون نعیمہ ندیم سے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین کر لے گئے جبکہ سول لائن ہی کے علاقہ چور بلاول علی کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔