کراچی(ٹی وی رپورڈ)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت نے یوسف رضا گیلانی،پرویزاشرف کے مقدمات کا پیمانہ اپنایا تو نوازشریف نہیں بچیں گے،ہمارے سپریم کورٹ جانے کی مختلف وجوہات تھیں،ہم پہلے ہی معاملہ سپریم کورٹ نہیں لے کرجانا چاہتے تھے،عدالت ایسے نوٹسز پر فیصلے بھی کرچکی ہے،اخباری تراشوں پرسپریم کورٹ کئی ازخود نوٹس لے چکی ہے،اخباری خبریں،تراشے ٹھوس ثبوت کےطورپرپہلے بھی پیش کیےجاچکے ہیں،نوازشریف اورانکے بچوں نے اس سے پہلےکیوں اس کا ذکر نہیں کیا؟ ہوسکتا ہے خط پردستخط شہزادے کے ہوں لیکن مندرجات، الفاظ ان کے نہیں،قطرکے شہزادے کے خط میں جوزبان استعمال کی گئی وہ عرب ممالک میں استعمال نہیں ہوتی۔