بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نیب ملتان کے زیراہتمام ہونے والے مضمون نویسی کے مقابلے میں بہاولپور سکول کے طالب علم عبداللہ تنصیر نے ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مضمون کاعنوان "ایماندار لوگ ایماندار معاشرہ"تھا۔ عبداللہ تنصیر کے اس اعزاز پر سکول کے پرنسپل، اساتذہ کرام سمیت بہاولپور کی سیاسی،سماجی اورمذہبی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔