جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ترکی کے صدر کے خطاب کے موقع پر عمران خان کو پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، ہمارے اندرونی جھگڑے اپنی جگہ مگر دوست ملک کے صدر پاکستان آئے ہیں۔
انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں سلیم صافی کو انٹر ویو د یتے ہوئے مزید کہا کہ دوست ملک ترکی کے صدر وہی ہیں جنہوں نے اس وقت بنگلا دیش سے اپنا سفیر واپس بلالیا تھا جب بنگلا دیش کی حکومت نے پاکستان سے محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے رہنماء مطیع الرحمان نظامی کو شہید کیا تھا۔