گجرات (نمائندہ جنگ)ضلعی عدلیہ گجرات کےزیر اہتمام لاہورہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات کا آغاز کردیا گیا ،اس سلسلے میں افتتاحی تقریب میں سیشن جج محمدتنویراکبر،سینئرسول جج صائمہ حسنین، ایڈیشنل سیشن ججز،سول ججز اورعدالتی عملہ نےشرکت کی، اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور رنگ برنگے غبارے ہوا میں چھوڑے گئے۔شیڈول کےمطابق کل سہ پہر3بجے "قانون کی حکمرانی کا قیام"کےعنوان سے کانفرنس گورنمنٹ پوسٹ گرایجوایٹ زمیندارہ کالج میں ہوگی،اتوارکوظہور الہی اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ ہوگا جبکہ21نومبرصبح ساڑھے9بجے سکول کے بچوں کو عدالتوں کا دورہ کرایا جائے گا۔