کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کبڈی فیڈریشن آئندہ سال پہلی کبڈی لیگ کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔سیکریٹری رانا محمد سرور کے مطابق شہروں کے نام سے ٹیمیں تشکیل دی جائینگی۔ اپنی نوعیت کی پہلی لیگ پاکستانی سرزمین پر ہوگی جس کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائیگا۔