گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سول جج سردار کمال الدین نے فراڈ کے 274مقدمات میں ملوث ملزم رانا سردار عرف دارا کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے فراڈ اور نوسر باز گروہ کے سرغنہ رانا سردار عرف دارا کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے فاضل جج نے ملزم کا چار روزہ ریمانڈ دے دیا، پولیس نے ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں مجسٹریٹ چوہدری سادات کی عدالت سے بھی ملزم کا تین روز ریمانڈ حاصل کرلیا ۔