ندیم کوثر...بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ڈینگی کا مرض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ڈینگی کے شبہ میں 30مریض علاج کیلئے کراچی روانہ کردئیے گئے ہیں۔ کوئٹہ سے طبی ماہرین کی ٹیم گوادر روانہ کردی گئی ہے۔
محکمہ صحت گوادر کے مطابق گوادر میں ڈینگی کے شبہ میں 30مریض کو اب تک ڈسٹرکٹ اسپتال لایا جاچکا ہے۔ ان مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی علامات پائی جاتی ہیں۔
ان مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی روانہ کردیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گوادر میں ڈینگی کی تشخیص کی سہولت نہیں ہے۔
صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم کوئٹہ سے گوادر روانہ کردی ہے۔ اس کے علاوہ گوادر میں ڈینگی سے بچاو کا اسپرے کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔