• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج سرگودھا روڈ میں اینٹی کرپشن سیمینار

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)حکومت پنجاب نے سرکاری محکموں میں مختلف نوعیت کی کرپشن کے خاتمے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید سسٹم کے تحت جامع اقدامات کئے ہیں تاہم اس ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے سماجی تعاون بے حد ضروری ہے۔یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور نے اسلامیہ کالج فاربوائزسرگودھا روڈ میں اینٹی کرپشن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے معاشرے سے بدعنوانی کے عنصر کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ صوبہ کے تمام اضلاع میں کوئیک رسپانس ڈیسک بھی قائم کئے ہیں ۔ 9 دسمبر کو اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی ہیڈکوارٹر میں تقریب ہو گی ۔ڈی سی او سلمان غنی نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور روز مرہ معمولات میں میرٹ اور دیانت داری کو ملحوظ خاطر رکھ کر رشوت جیسی لعنت سے بچا جاسکتا ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد نےبتایا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ 2014 ءکے قوانین کے تحت کرپشن کے خاتمے کیلئے متحرک ہے۔
تازہ ترین