راولپنڈی(آئی این پی)سی ٹی ڈی کی راولپنڈی کے علاقے میں کارروائی کے دوران داعش کا ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ایک گرفتاراور ایک فرار ہوگیا ۔ہلاک ہونیوالادہشتگرد مختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،مری کے قریب علاقے میں سی ٹی ڈی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے داعش کے مبینہ دہشتگرد کی شناخت احسان ستی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ داعش اسلام آباد کا امیر عمران ستی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دہشتگردوں سے رائفلیں، گولیاں اور بم بنانے والی ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔ ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔