• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان لیبارٹری کو کروڑوں مالیت کے جدید آلات فراہم کئے : ڈاکٹر سہیل احمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک کے سسٹنٹ آفیسر ڈاکٹر سہیل احمد خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تین ڈویژن ملتان بہاول اور ڈی خان کے 11اضلاع کی واحد جدید ترین لیبارٹری ملتان میں بنائی گئی ہے، جس میں شدید آلات ومشینری فراہم کردی گئی ہے،مویشی پال حضرات کو اپنے جانوروں کے متعلق تمام تجزے مفت کروانے کی سہولت دی گئی ہے جس سے جانوروں کی شرح اموات میں ریکارڈ کمی نوٹ کی گئی ہے اب کسانوں کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کو آگاہی بھی دی جارہی ہے اس ڈائیگناسٹک لیبارٹری میں منرلز کے تجزیہ کی سہولت بھی میسر کردی گئی ہے جس سے جانوروں میں منرلز کی کمی سے ہونے والی بیماریوں کے روک تھام میں بہت مدد ملے گی وزارت لائیوسٹاک پنجاب نے جنوبی پنجاب کے مویشی پال حضرات کا درینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ،جدید ترین تجزیہ گاہ میں کروڑوں روپے مالیت کی جدید آلات فراہم کئے گئے ہیں لیکن اس کے مطابق عمارت نہ ہونے کی وجہ سے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتاہے، جنوبی پنجاب کی واحد تجزہ گاہ کو انتہائی موزوں جگہ پر ہونا چاہیے اگر اس کو بلڈنگ جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے تو تین ڈویژنوں کے مویشی پال حضرات کو فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین