امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے فوری کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے پاناما کا حساب مانگتےہیں تو وہ کہتے ہیں آپ میری کرپشن ثابت کریں۔
اسلام آباد جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر زبیر فاروق سے عوامی اجتماع میں حلف لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ دوسرے لوگ ان کی کرپشن کو ثابت کریں، یہ کام نیب اور ایف آئی اےکا ہے جنہیں ایک آزادکمیشن کے تحت کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران دوسروں کو پیسہ ملک لانے کا درس دیتے ہیں لیکن خود پیسہ بیرون ممالک میں لگاتے ہیں۔