اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا لندن کے ہسپتال میں آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ہے جس کے بعد و ہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں،ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے ہمراہ انکی فیملی بھی ہے،وزیر داخلہ نےآنکھوں میں تکلیف کے باعث لاہور کے ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ بھی کرایا تھا ۔ وزیر داخلہ کے دوستوں نے انکی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔