بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائےان خیا لا ت کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق احمد خان نے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ چہلم کے موقع پر 32جلوس اور55مجالس منعقد ہوں گی، جن میں سے6جلوس اور 3 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جن پر 1400کے قریب پولیس کے آفیسران اور جوانوں کے ساتھ قومی رضاکاران اور سپیشل پولیس کے جوان سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔