• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، خاوند نے بیوی اور کم سن بیٹی ذبح کردی

 ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)گاؤں ابا شہید میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر خاوند نے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو ذبح کردیا،پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا جبکہ قاتل فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع گاؤں ابا شہید میں سلیم نامی شخص نے اپنے گھر میں اپنی بیوی نائیلہ بی بی اور دو سالہ بیٹی آصفہ کو تیز دھار آلہ سے ذبح کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع پر ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آلہ قتل برآمد کرلیا پولیس نے اس واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم وجہ تنازعہ معلوم نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین