مردان ( نامہ نگار ) تانگہ منڈی کینٹ کے علاقہ میں مسیحی برادری نے گھروں سے بیدخلی کے خلاف احتجاج کیا اور مرداوخواتین نے سڑکوں پر نکل کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ انگریز سرکار کے دور میں اس محلہ میں انگریزوں کے گھوڑوں کا اسطبل ہوا کرتا تھا اس لئے محلے کو آج تک تانگہ منڈی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اس محلہ میں ہم مسیحیوں کے پندرہ گھر ہیں اور ہمارے باپ دادا کو انگریزوں اور ان کے گھوڑوں کی خدمت کے صلےمیں یہ مکانات دیئے گئے تھے جن کا ہم کرایہ بھی ادا کرتے رہے ہیں لیکن اب ہمیں بے گھر کیا جا رہا ہے ہمارے سامان کو پھینک کر کمروں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ہمارے پاس سر چھپانے کے لئے جگہ نہیں ہے اس موقع پر مسیحی سماجی کارکن جاوید مسیح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری فریاد سننے والا کوئی نہیں اس لئے حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے دریں اثناء کنٹونمنٹ بورڈ کے سپرنٹنڈنٹ ارشد خان نے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر بتایا کہ مسیحی برادری نے یہاں پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما لیا تھا اور بیدخلی سے قبل انہیں نوٹس دیکر قانونی تقاضے پورے کئے گئے تھے یہ مکانات کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین کا حق ہے اور مزکورہ مسیحی افراد کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازم نہیں ہیں