• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی میں لینڈ مافیا کاقبضہ ختم کراکے چیمبرزوکلاء کے حوالے کردئیے‘کامران مرتضیٰ

کوئٹہ(پ ر) وکلاء پینل کے رہنمائوں کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ‘ شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ امان اللہ ترین ایڈووکیٹ مصطفیٰ بزدار ایڈووکیٹ نجم مینگل ایڈووکیٹ وسیم جدون ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ سبی بار کے صدر سلیم رند بلوچ ایڈووکیٹ اوران کے وکلاء پینل سبی کےساتھیوں کی کوششوں سے سبی میں وکلاء کے چیمبر ز کی اراضی سے لینڈ مافیا کا قبضہ ختم کراکے چیمبر زتعمیر کرکے وکلاء کے حوالے کیے گئے جو خوش آئند ہے وکلاء پینل اپنے ساتھیوں کے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہیں جس پر کسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ہماری اولین ترجیح وکلاء کا تحفظ اورحقوق کا حصول ہے ۔
تازہ ترین