شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)بلدیہ شیخوپورہ میں مخصوص نشستوں کے چناؤ کا عمل مکمل ہونے کیساتھ ہی چیئرمین شپ کے حصول کی دوڑ دھوپ شروع ہوگئی ہے ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کے گروپ کو اس وقت بلدیہ شیخوپورہ میں قطعی اکثریت حاصل ہے اس گروپ کی طرف سے میاں جاوید لطیف کے چھوٹے بھائی میاں امجد لطیف چیئرمین شپ کے امیدوار ہیں جبکہ انکے مدمقابل چیئرمین شپ کیلئے صدر انجمن تاجران اور نومنتخب لیبر کونسلر امجد نذیر بٹ کا نام سامنے آیا ہے ۔جنہیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی حمایت حاصل ہے ۔