• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان زمان اورفرحان محبوب ایئرچیف اسکواش کے فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑیوں فرحان زمان اور فرحان محبوب نے چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فرحان زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر 30 ہانگ کانگ کے لیو اے یو اور فرحان محبوب نے عالمی نمبر 45 مصر کے محمد ردا کو شکست دی۔ پاکستان میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ایونٹ میں کافی عرصے بعد دونوں پاکستانی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ فائنل پیر کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل کے موقع پر ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل مجاہد انور مہمان خصوصی تھے۔ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 52 فرحان زمان نے ٹاپ سیڈہانگ کانگ کے لیو اے یو کو ایک سخت مقابلے کے بعد 6-11، 11-3، 11-7، 9-11 اور 7-11 سے عالمی نمبر 106فرحان محبوب نےعالمی نمبر 45 مصر کےمحمد ردا کے خلاف 9-11، 7-11، 11-9 اور 7-11 سے کامیابی اپنے نام کی۔ مہمان خصوصی ایئر مارشل مجاہد انور نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو یو او کو ٹرافی اور 1615 ڈالر کیش پرائز جبکہ ایئر مارشل اسد لودھی نے مصر کے کھلاڑی محمد ردا کو ٹرافی اور 1615ڈالر کیش انعام دیا۔
تازہ ترین