• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفاد پرستی کی سیاست سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے، رضا ربانی

پشاور (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینٹ چیئرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاق کا دارو مدار جمہوریت پر ہے تاہم مفاد پرستی کی سیاست سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اتوار کے روز عوامی نیشنل پارٹی کے ر ہنما حاجی عدیل ( مرحوم ) کی رسم قل اور اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وفاق کا وجود جمہوریت کی مرہون منت ہے جمہوریت کا قیام وفاق کے وجود کے لئے ناگزیر ہے۔ جمہوریت کے نہ ہونے سے وفاق قائم نہیں رہ سکتا۔ پی پی پی ر ہنما رضا ربانی نے کہا کہ ملک میں مفاد پرستی کی سیاست عروج پر ہے ذاتی مفادات کے لئے آئین و قانون کو روند کر شہریوںکے بنیادی حقوق غصب کئے جا رہے ہیں جمہوریت میں احتجاج ہر ایک کا حق ہے کسی شہری کو پرامن احتجاج کرنے سے نہیں روکا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ایک جانب ملک میں جاری مفاد پرستی سے جمہوریت اور وفاق کو نقصان پہنچ رہا ہے تو دوسری جانب بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اپنے دیرینہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے بھارت کی شروع ہی سے یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو چیئرمین سینٹ نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل دونوں دہشتگرد ملک ہیں بھارت کشمیر اور اسرائیل فلسطین میں دہشتگردی کر رہے ہیں تاہم انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایک لفظ بھی نہیں بولا جو انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین