سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی حضرت امام حسین کا چہلم پوری عقیدت سے منایا جائے گا۔ سکیورٹی برانچ سیالکوٹ ذرائع کے مطابق منظور شدہ روٹس کے مطابق آج بروز پیر کو حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر سیالکوٹ کے امام بارگاہوں سے 6جلوس برآمد ہونگے جبکہ 9مجالس منعقد ہونگی جن کے لئے سکیورٹی کے لئے 1200سو پولیس اہلکار اور 27 لیڈی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے جلوس کے راستوں میں آنے والی چھتوں اور گلیوں میں متعلقہ تھانوں کی نفری کے ساتھ سول ڈیفنس کے اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے ۔