گجرات (نمائندہ جنگ‘نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف 11بجے گجرات ائیرپورٹ پہنچ گئے۔حمزہ شہباز کی آمد پر شہر میں شہریوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا رہا۔ حمزہ شہباز نے شاہین چوک فلائی اوور، شہباز شریف پارک، کڈنی سینٹر، ٹراما سینٹر، گجرات جمخانہ اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ن لیگ کے ضلعی صدر ملک حنیف اعوان، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، ن لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ناصر کو بھی روک لیا۔ حمزہ شہباز جلسہ کیلئےسپورٹس اسٹیڈیم جلالپورجٹاں3:45 پر جلسہ گاہ پہنچ گئے۔جلسہ گاہ آمد پر پارٹی رہنماؤں، ایم این اے عابد رضا، ایم این اے نوابزادہ مظہر، ایم این اے جعفر اقبال،ممبران صوبائی اسمبلی نے استقبال کیا۔جلسہ گاہ میں خواتین رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ حمزہ شہباز کی جلسہ گاہ آمد اوردورہ گجرات کے دوران موبائل جیمرز بھی لگائے گئے۔ حمزہ شہباز کی عزیزبھٹی شہیدہسپتال گجرات آمدکے موقع پرپولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا۔ حمزہ شہباز کے پروٹوکول گاڑیوں کی تعداد 25 سے زائدتھی۔