پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین یا کسی اور سے ذاتی اختلاف نہیں۔ کراچی کے بیٹوں کو قتل ہونے سے بچانے کے لئے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا۔
مصطفیٰ کمال نے نیو کراچی میں پارٹی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 لوگوں سے شروع ہونے والی پارٹی اب کراچی سمیت پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔ ہم 2018 کا انتظار نہیں کریں گے بلکہ حکومت کو شہر سے کچرے اٹھانے اور نوجوانوں کو روزگار دینے پر مجبور کریں گے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نفرت نہیں بلکہ محبت عام کرے گی۔ اجلاس میں نیو کراچی سیکٹر کے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کیا گیا۔