سیالکوٹ میں بیوٹیشن لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر ملزمان نے تیز دھار آلے سے زخمی کردیا اور اسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کے علاقے برتھ میں پیش آیا ، متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان اُن کے محلے دار ہیں اور انکی بیٹی ملزمان کی بہن کی شادی کے موقع پر دلہن تیار کرنے اُن کے گھر گئی تھی جہاں ملزمان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔