• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :ساؤنڈ سسٹم پرپابندی کیخلاف خواجہ سراؤں کامظاہرہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ساؤنڈسسٹم پرپابندی کیخلاف جی ٹی روڈ پرسیالکوٹی دروازے کے قریب خواجہ سراؤں نےاحتجاجی مظاہرہ کیااورجی ٹی روڈ پر احتجاج کے بعد مظاہرین ریلی کی شکل میں سٹی پولیس آفیسرکےدفتر تک گئے احتجاج میں شامل خواجہ سراؤں نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ ساؤنڈسسٹم پرپابندی سے وہ بھوکےمرگئے ہیں پولیس ساؤنڈسسٹم کی خلاف ورزی کےبہانےتقریبات پرچھاپے مارتی ہے جہاں خواجہ سراؤں کوتشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے خواجہ سراؤں نے سیالکوٹ واقعہ کی مزمت بھی کی اورکہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کوکیفیت کردارتک پہنچایا جائے ۔
تازہ ترین