• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

کراچی (استاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔ایم کیو ایم کے ارکانِ صوبائی اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں پرویز خٹک کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے صوبائیت کو ابھارنے، پاکستانیوں کو دست و گریباں کرنے اور ملک کو نقصان پہنچانے جیسی دھمکیوں کی مذمت کی گئی۔قرارداد میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایوان کی رائے وفاقی حکومت تک پہنچائے اور پرویز خٹک کی کہی باتیں جو غداری کے زمرے میں آتی ہیں اس پر ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کے اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین