سیالکوٹ(نما ئندہ جنگ) حکومت کی جانب سے سیالکوٹ ٹنیری زون کے لئے منظور شدہ رقم کی پہلی قسط جاری کردی گئی۔سیالکوٹ کے شہریوں کو آلودہ پانی اورماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے سیالکوٹ ٹنیری زون کے لئے منظور شدہ40کروڑ میں پہلی قسط کے طور 10کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں قبل ازیں بھی حکومت کی طرف سے سیالکوٹ ٹنیری زون کے لئے سافٹ لون کی مد میں 7 سال پہلے 29کروڑ روپے ادا کئے جاچکے ہیں۔