• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں صفائی کی ابتر صورتحال ، شہری پریشا ن

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان   میں  صفائی کی ابتر صورتحال ، شہری پریشا ن ہو گئے ہیں ۔کمشنر ،ڈی سی او شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیں ۔ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما محترمہ فرح بشیر نے ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ اندروان شہر کے رہائشی بلاکوں اور نواحی بستیوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے ۔اہل علاقہ ناقص صفائی کی وجہ سے بیماریو ں میں مبتلا ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی کی ابتر صورتحال کی بارہا نشاندہی کے باوجود ٹی ایم اے کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے بلاک 12,14,15,16,کریم سینٹر ،شاکر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں گھروں کے قریب کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ٹی ایم اے کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمشنراور ڈی سی اوڈیرہ غازی خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بذات خود فراغت کے اوقات میں شہر کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کاجائزہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک اعلیٰ افسران اپنے دفاترسے باہر نکل کر علاقوں کا دورہ نہیں کریں گے اسوقت تک شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی ۔اس موقع پر خواتین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
تازہ ترین