• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی: اتائی ڈاکٹرکا مبینہ انجیکشن، مریض پراسرار بیماری میں مبتلا

Ghotki Outsider Doctor Allegedly Injected The Patient Suffering From A Mysterious Illness
گھوٹکی کے قریب ڈھرکی میں اتائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر لگائے گئے غلط انجیکشن سے مریض پر اسرار جلدی بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے۔متاثرہ شخص نے ڈھرکی تھانے میں درخواست دے دی۔

ڈھرکی کے شہری جلالدین دھوندو کے مطابق کمر کے درد کے لئے وہ ڈہڑکی میں مقامی ڈاکٹر کے پاس گئے تو اس نے انجیکشن لگا دیا جب وہ گھر پہنچا تو جسم سے پر اسرار طور پر جلد پھٹنے لگی ہے ۔ اتائی ڈاکٹر کو بتایا تواس نے بڑے ڈاکٹر کو دکھانے کا مشور دیا مگر جلدی مرض بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اتائی ڈاکٹر کلینک بند کر کے فرار ہوگیا ہے ۔
تازہ ترین