• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مین روڈ شیخوپورہ کی تعمیر کے منصوبہ کے اخراجات میں اضافہ کا نوٹس

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مین روڈ شیخوپورہ کی تعمیر کے منصوبہ کے اخراجات میں حیرت انگیز حد تک اضافہ کا نوٹس لے لیا ہے اور اس بارے میں چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں بنائی جانیوالی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے اخراجات میں اضافہ کے ذمہ دار افسروں کا تعین کرنے کیلئے کمشنرلاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس نے ضلع حکومت شیخوپورہ سے بھی اس سڑک کی تعمیر کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔
تازہ ترین