گجرات (نمائندہ جنگ) جعلی چیک دینے پر 4افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس نے جی ٹی ایس چوک میں لین دین کے عوض عنصر علی کو جعلی چیک دینے پر پرویز اقبال کیخلاف، پولیس نے سروس انڈسٹری کے قریب لین دین کے عوض شکیل احمد کو 4لاکھ 50ہزارروپے کا جعلی چیک دینے پر مہر وسیم کیخلاف اور فیصل پورہ میں لین دین کی بنا پر حسن علی وقار جوڑا کو جعلی چیک دینے پر عبد الباسط کیخلاف جبکہ پولیس نے محلہ پاکستان میں کاروبار کے عوض سید ابو الحسن کو 96لاکھ اور 14لاکھ کے 2 جعلی چیک دینے پر محمد طارق گجرکالونی ہیڈ مرالہ کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔