• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ہاکی اولمپئن اخلاق احمد کینسر کیخلاف زندگی کی جنگ ہار گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپئن اخلاق احمد جمعے کو لاہور میں انتقال کرگئے ان کی تدفین ہفتے کو شیخو پورہ میں ہوگی، مرحوم 1992 کے بارسلونا اولمپک گیمز میں برانز میڈل حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے رکن بھی تھے، وہ1971میں پیدا ہوئے تھے۔ محمد اخلاق بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والی سائوتھ ایشین گیمز کی فاتح ٹیم کے منیجر کے علاوہ پاکستان وائٹ، پاکستان جونیئر، پاکستان ویمن ٹیم، نیشنل بینک ہاکی ٹیم، سری لنکا، میانمار، موریش ہاکی ٹیم، ڈار ہاکی اکیڈمی کی کوچنگ کی۔ جبکہ پی ایچ ایف میں ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ کے عہدہ پر بھی کام کر چکے ہیں۔ گذشتہ دنوں ملائیشیا کے دورہ کے دورہ ان کے دانت میں تکلیف ہوئی تھی جو بعد ازاں کینسر کا روپ دھار گئی۔ ان کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر(ر) خالد کھوکھر، سکریٹری شہباز احمد، سابق قومی کپتان اصلاح الدین، سمیع اللہ، حنیف خان، قمر ضیاء حسن سردار، انٹر نیشنل کھلاڑی عارف بھوپالی، کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، سکریٹری سید حیدر حسین، محمد فاروق خان، محمد علی خان، اولمپئن سمیر حسین، شہناز شیخ، پی ایچ ایف کے سابق صدر اختر رسول، سکریٹری رانا مجاہد علی خان، آصف باجوہ اورسندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین