• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمن اور شہبازشریف کی صحتیابی کیلئے دعائیں

اینٹورپن (نمائندہ جنگ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور وزیراعلیٰ پنجاب کی صحت کی خرابی کے باعث اینٹورپن اور کوونٹری برسلز کی مساجد میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔ جمعیت علما اسلام یورپ کے کوآرڈینیٹر حضرت مولانا عبدالحمید نے کہا کہ قائد جمہوریت حضرت مولانا فضل الرحمن کی شخصیت پاکستان کے لیے باعث رحمت ہے۔ جنہوں نے ہر سطح پر اور ہر موقع پر اسلام و دین پاکستان کا ذکر کیا۔ مولانا فضل الرحمن اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ملکی و قومی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے ہمیشہ ترقی و خوشحالی کی بات کی۔ مولانا عبدالحمید اور حاجی مبارک کیانی نے بھی مولانا فضل الرحمن اور میاں شہبازشریف کے لیے دعا کی۔
تازہ ترین