• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان مریضہ کی ہلاکت ،چھ لیڈی ڈاکٹرز برطرف،سینئر ڈاکٹر او ایس ڈی

مردان ( نمائندہ جنگ ،نامہ نگار) مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (ایم ٹی آئی ) میں مریضہ کی ہلاکت کو عملے کی غفلت قرار دیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے چھ ٹرینی لیڈی ڈاکٹروں کو برطرف اور سنئیر لیڈی ڈاکٹر کی خدمات محکمہ صحت کو واپس کرکے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔  ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے چھ لیڈی ڈاکٹروں کی برطرفی کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے اس کے خلاف آج ہفتہ کو ہڑتال اور او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ماہ رواں کے پہلے ہفتے میں  صوابی سے تعلق رکھنے والی ایک مریضہ کو ڈیلوری کیس کے سلسلے میں مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے گائنی اے وارڈ میں داخل کرایا گیا  جہاں  ٹرینی لیڈی ڈاکٹروں نے از خود اسے گائنی بی وارڈ منتقل کرلیا بعد میں گائنی بی وارڈ کی رجسٹرار سنئیر لیڈی ڈاکٹر نبیلہ نے لیبر روم میں مریضہ کا معائنہ تو کیا لیکن مزید توجہ دی نہ ہی آپریشن میں ٹرینی لیڈی ڈاکٹروں کی مدد کی مریضہ کی ہلاکت کے بعد اس کے لواحقین کی شکایت پر انکوائری کے بعد جمعہ کے روز ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر امیر خان نے آرڈر نمبر5146 کے ذریعے گائنی اے وارڈ  کی چھ ٹرینی لیڈی ڈاکٹروں ( ٹی ایم اوز ) ڈاکٹر فرخندہ ،ڈاکٹر سائرہ ،ڈاکٹر ماریہ ،ڈاکٹر عظمی ،ڈاکٹر افشاں اور ڈاکٹر سمیرا کو اس جرم میں ملازمت سے برطرف کر دیا کہ انہوں نے اپنے وارڈ کی سنئیر کو مریضہ کے حوالے سے اطلاع نہیں دی تھی اور غیر قانونی طور پر مریضہ کو گائنی بی وارڈ منتقل کر دیا تھا میڈیکل ڈائریکٹر نے گائنی بی وارڈ کی رجسٹرار سنئیر لیڈی ڈاکٹر نبیلہ کی خدمات محکمہ صحت کو واپس کرنے کا بھی حکم جاری کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو ان کی برطرفی کی سفارش کی۔ادھر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ( ایم ٹی آئی ) سے چھ لیڈی ڈاکٹروں کی برطرفی کو غیر منصفانہ قرار ریتے ہوئے اس کے خلاف آج ہفتہ کو ہڑتال اور او پی ڈیز کے بائیکاٹ کااعلان  کیا ہے ۔  ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر اسفندیار کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں کیا گیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیرمین ڈاکٹر عمران جوہر ترجمان ڈاکٹر سید ایاز علی شاہ سنئیر نائب صدر ڈاکٹر کامران جنرل سیکریٹری ڈاکٹر طارق عزیز اور دیگر ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹروں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ٹرینی میڈیکل آفسروں ( ٹی ایم اوز ) کی برطرفی کا اختیار ایم ٹی آئی انتظامیہ کے پاس نہیں اور یہ اختیار پی جی ایم آئی کے پاس ہے ۔
تازہ ترین