• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنے سے لوڈ ٹرالیوں کے باعث ٹریفک بند،حادثات میں اضافہ

سرگودھا(نمائندہ جنگ)سرگودھا اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں گنے کی کریشنگ کا آغاز ہوتے ہی سڑکوں پر گنے کی لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں حادثات کیساتھ ساتھ ٹریفک کی بندش کا موجب بننے لگی ہیں ۔مختلف مقامات پر ٹرالیوں کی وجہ سے ٹریفک پھنس کر رہ جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اکثر اوقات زیادہ لوڈ کے باعث ٹرالیاں سڑک کناروں پر پھنس جاتی ہیں جس سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ رات کے اوقات میں ٹریکٹر ٹرالیوں پر مناسب روشنی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بھی حادثات بڑھ رہے ہیں ۔شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین