وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وفاق سے فنڈز کی منتقلی سست روی کا شکار ہے،آئینی طور پر حق مانگنا بھی آتا ہے اور لینا بھی جانتے ہیں۔سی پیک پر وزیراعظم جلد سیاسی رہنماؤں کو بلائیں ورنہ ملک کانقصان ہوگا۔
جیونیوز کو ایک خصوصی انٹرویو میںپرویز خٹک نے کہا کہ ہم نہیں ، پاناما لیکس کہتی ہے کہ کرپشن ہوئی ،سی پیک پر وزیراعظم جلد سیاسی رہنماؤں کو بلائیں ورنہ ملک کانقصان ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ 6 پہلے تک وزیراعظم کچھ اور کہتے تھے اور اب کچھ اورکہہ رہے ہیں، ہم پاناما کا مسئلہ عدالت میں لے گئے ہیں، اب شہزدے اچانک کہاں سے آگئے۔